12 اپریل، 2020، 4:44 PM

امریکی اسپتالوں کے ہر کمرے میں لاشیں پڑی ہیں

امریکی اسپتالوں کے ہر کمرے میں لاشیں پڑی ہیں

ایک امریکی نرس نے امریکی اسپتالوں کی صورتحال آبدیدہ ہو کر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ طبی عملہ اسپتال کے جس کمرے میں جاتا ہے وہاں لاشیں ہوتی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک امریکی نرس نے روتے ہوئے امریکی  اسپتالوں کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ طبی عملہ اسپتال کے جس کمرے میں جاتا ہے وہاں لاشیں ہوتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائي ہے امریکہ میں اس وقت ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ صرف نیویارک میں 8 ہزار سے زائد افراد موت کا شکار بن چکے ہیں۔ امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک ہزار 9 سو 32 اور مشی گن میں 12 سو سے زیادہ اموات سامنے آگئیں، امریکہ میں مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے اوپر چلی گئی، صرف نیویارک میں ہی دس ہزار نئے مریض سامنے آگئے،امریکہ میں ہسپتالوں کی صورتحال بتاتے ہوئے نرس کی آنکھیں آبدیدہ ہوگئیں۔

News ID 1899352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha